خانہ ِ خدا جانے والوں کے لئے حج کا واجب اور لازم ہونا اور الہی عمل کی حکمت اور آثار، حج کو ترک کرنے کے نتائج شاید تمام لوگوں کے لئے اتنے واضح اور روشن نہیں ہیں ۔ لہذا کوشش کی گئی ہے کہ اس بارے میں معصومین علیھم السلام کی تعلیمات کو مناسب درجہ بند ی کے ساتھ پیش کیا جائے تاکہ سب لوگوں کے لئے اس الہی فرض کو انجام دیناتشویق کا باعث ہو۔
“میقات” سافٹ وئیر میں کوشش کی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ کے مقامات میں سے جو خداوندتعالیٰ اور حضرات معصومین علیھم السلام کے مورد عنایت ہیں ان کا (پر کشش تصاویر کے ساتھ) تعارف کرایا جائے اور وہ مقامات جو صرف معلوماتی حد تک مشہور ہیں اور لوگوں کے اعمال کی انجام دہی میں مفید نہیں ہیں ان سے پرہیز کیا گیا ہے۔
اعمال عمرہ تمتع مکمل طور پر اور درجہ بندی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں تاکہ ہر موضوع تک آسانی کے ساتھ پہنچا جاسکے۔
اسی طرح اعمال حج تمتع بھی مکمل صورت میں درجہ بندی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں کہ جو مطلب تک پہنچنے کو آسان بنا دیتے ہیں۔
اعمال عمرہ مفردہ مکمل اور درجہ بندی کے ساتھ پیش ہوئے ہیں تاکہ ہر حصہ تک آسانی کے ساتھ رسائی حاصل ہو ۔
واجب اعمال کے علاوہ معصومین علیھم السلام نے جو اعمال بیان فرمائے ہیں مکمل طور پر پیش کیے گئے ہیں۔