“میقات” نجوا کے سافٹ وئیر کے سلسلہ کی طرف پہلی پیش کش ہے جو کہ اعمال حج و عمرہ کے حوالے سے فارسی زبان میں پیش کی گئی ہے ، میقات کو زیادہ تر افراد کے حج اور عمرہ کے موضوع پر معارف دینی سے آگاہ نہ ہوسکے اور اسی طرح مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں معصومین علیھم السلام اور حجت ہای الہی کی زیارات سے لاعلمی ختم کرنے کے لئے تیار اور ترتیب دیا گیا ہے ۔ یہ تو واضح ہے کہ تمام حرم مبارک میں مختلف کتابوں سے استفادہ کی محدودیت نظر میں آئی ہے اور اس سافٹ وئیر اور اس سے مشابہ دوسرے سافٹ وئیر سے استفادہ کو ضروری بنا دیتی ہے ۔
خانہ ِ خدا جانے والوں کے لئے حج کا واجب اور لازم ہونا اور الہی عمل کی حکمت اور آثار، حج کو ترک کرنے کے نتائج شاید تمام لوگوں کے لئے اتنے واضح اور روشن نہیں ہیں ۔ لہذا کوشش کی گئی ہے کہ اس بارے میں معصومین علیھم السلام کی تعلیمات کو مناسب درجہ بند ی کے ساتھ پیش کیا جائے تاکہ سب لوگوں کے لئے اس الہی فرض کو انجام دیناتشویق کا باعث ہو۔
“میقات” سافٹ وئیر میں کوشش کی گئی ہے کہ مکہ مکرمہ کے مقامات میں سے جو خداوندتعالیٰ اور حضرات معصومین علیھم السلام کے مورد عنایت ہیں ان کا (پر کشش تصاویر کے ساتھ) تعارف کرایا جائے اور وہ مقامات جو صرف معلوماتی حد تک مشہور ہیں اور لوگوں کے اعمال کی انجام دہی میں مفید نہیں ہیں ان سے پرہیز کیا گیا ہے۔
اعمال عمرہ تمتع مکمل طور پر اور درجہ بندی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں تاکہ ہر موضوع تک آسانی کے ساتھ پہنچا جاسکے۔
اسی طرح اعمال حج تمتع بھی مکمل صورت میں درجہ بندی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں کہ جو مطلب تک پہنچنے کو آسان بنا دیتے ہیں۔
اعمال عمرہ مفردہ مکمل اور درجہ بندی کے ساتھ پیش ہوئے ہیں تاکہ ہر حصہ تک آسانی کے ساتھ رسائی حاصل ہو ۔
واجب اعمال کے علاوہ معصومین علیھم السلام نے جو اعمال بیان فرمائے ہیں مکمل طور پر پیش کیے گئے ہیں۔
سافٹ وئیر “میقات” میں کوشش کی گئی ہے کہ جو مقامات خداوندمتعال اور معصومین علیھم السلام کے مورد عنایات ہیں ان کو (جاذب تصویروں کے ساتھ) متعارف کروایا جائے اس مقصد کے حصول کے لئے وہ مقامات جو صرف معلوماتی پہلو رکھتے ہیں اور بندوں کے انجام دینے میں مفید نہیں ہیں ان سے پرہیز کیا گیا ہے ۔
سافٹ وئیر “میقات” میں مدینہ منورہ کے تمام اعمال جو حرم نبوی، حرم بقیع ، شہداء احد اور دیگر مقامات مدینہ سے مخصوص ہیں مکمل طور پر درجہ بندی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں ۔
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا خصوصاً ان کے آباء و اجداد کی سرزمین میں اور خصوصا ایام حج میں امیر حج کے طور پر مراسم حج میں حاضر ہونا قطعی اور مسلمہ امر ہے ۔ حجاج کرام کا ہمارے مولا سے رابطہ اُن فرائض میں سے ہے جو کہ ثقلین یعنی قرآن کریم اور عترت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمام مسلمانوں کے لئے بیان فرما ئے ہیں ۔ اس سمت میں کوشش کی گئی ہے کہ کلام معصومین علیھم السلام سے استفادہ کرتے ہوئے اور بزرگان اور علماء کرام کے فرمودات سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے جو امام عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے دردمند، غمگین ہیں ایسا مجموعہ فراہم کیا جائے کہ جن پر عمل اور توجہ حجاج میں روحانی تغّیر اور ولی العصر علیہ السلام سے معنوی رابطہ کے لئے اثر انداز ہوسکے ۔
مکہ مکرمہ میں طولانی قیام بسا اوقات حجاج کی تھکان کا باعث ہوجاتا ہے ۔ خصوصاً اگر حاجیوں کےلئے عبادت کا کوئی پروگرام ترتیب نہ دیا گیا ہو اس لئے سافٹ وئیر میقات میں حج و عمرہ سے مخصوص اعمال کے علاوہ ایک مجموعہ جس میں نمازیں ، دعائیں اور اذکار جو کہ حاجیوں کی معرفت اور بارگاہ الہی میں ان کے تقرب میں اضافے کا باعث بنیں ، فراہم کیا گیا ہے۔ اور پچھلے چند سالوں سے تجربے میں آیا ہے کہ حجا ج کی طرف سے اس کا استقبال کیا گیا ہے ۔ یہ اعمال اس سے تیار اور ترتیب دئیے گئے ہیں کہ عام لوگوں کے لئے دوران سال اور تمام ائمہ معصومین علیھم السلام کے حرم مبارک میں قابل استفادہ ہیں ۔
مکہ اور مدینہ کے حاضری کے دنوں میں وہاں کی معنوی فضا زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے مقصد سے ذی القعدہ ، ذی الحجہ کے مہینوں کے اعمال خصوصاً عید غدیر، عید مباہلہ ، اس طرح روز غدیر رسول اکرم صلّی الله علیه و آله کا خطبہ اس سافٹ وئیر میں پیش کیا گیا ہے ۔
سفر حج کا مشکل اور طولانی ہونا حاجیوں کے لئے بد اخلاقی کا باعث بنتا ہے اورخداوندمتعال کے حلفیہ دشمن یعنی شیطان بھی اس حوالے سے حساس مواقع پر خوب دخل اندازی کرتا ہے جو کہ اعمال کے ضائع ہو نے کا باعث ہوتا ہے ۔ لہذا سافٹ وئیر میقات کا ایک حصہ آداب سفر اور خصوصاًٍ حج او رعمرہ کے سفر میں بہترین اخلاق کی تخصیص رکھتا ہے جو کہ یقیناً حجاج کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
نجوا سافٹ وئیر کی تمام مصنوعات کی اشاعت اور کاپی کا حق صرف نجوا موبائل سوفٹ وئیر گروپ کو حاصل ہے اس لئے کسی طرح سے بھی کاپی اور کا حق ادارے کے علاوہ کسی کو نہیں ہے ۔