اس زمانے میں مصنوعی مواصلاتی نظامسے استفادہ میں روز بروز اضافہ، معاشرے کے اسلوب میں عظیم تبدیلی کا باعث ہے ۔ جس کے نتیجے میں انسان کو بے مثال مواقع حاصل ہوئے ہیں ۔ ان مواصلاتی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معارف دینی کو اس کے تمام لوازمات کے ساتھ پیش کرنا ضروری اور لازمی ہے ۔
نجوا اسلامی موبائل کے سافٹ وئر کا نام ہے جو اعمال، ادعیہ ، زیارات ، آداب او رسنن جیسی خصوصیات کاحامل ہے یہ سافٹ وئر سال ہا سال کی تحقیق اور مطالعے سے حاصل ہونے والے نتائج اور لوگوں کے اعمال اور معارف دینی کی نشر و اشاعت میں تخصیص رکھتا ہے ۔ اور خصوصاً معارف ائمہ معصومین علیہم السلام کا احیاء ، ان کو پرکشش بنانا اور بہترین ٹیکنالوجی کی صورت میں سب کی دسترس میں لانا ہے ۔
سلسلۂ نجوا کی جدید پیشکش:
اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے معارف دینی کے حصول میں آسانی پیدا کرنا
معتبر منابع میں موجود کامل اور جامع مواد کو درجہ بندی کے ساتھ پیش کرنا
آیات الہٰی اور فرامین معصومین علیھم السلام کے متن کو پیش کرنا ، جن کا مقصد دیکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ پر اثر بنانا ہے تاکہ سیکھنے کا شوق پیدا ہو سکے
نجوا سافٹ وئیر کی تمام مصنوعات کی اشاعت اور کاپی کا حق صرف نجوا موبائل سوفٹ وئیر گروپ کو حاصل ہے اس لئے کسی طرح سے بھی کاپی اور کا حق ادارے کے علاوہ کسی کو نہیں ہے .